ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال کو ملی ضمانت

دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال کو ملی ضمانت

Mon, 06 Feb 2017 21:16:04    S.O. News Service

نئی دہلی، 06 فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی کی تیس ہزاری کورٹ نے دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال کو خواتین کمیشن میں تقرری میں رکاوٹ کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ اسپیشل جج ہیمانی ملہوترا نے مالیوال کو پیر کو ضمانت دی ہے۔ مالیوال کے خلاف خواتین کمیشن کی سابق صدر برکھا سنگھ نے گزشتہ سال 11 اگست کو اینٹی کرپشن بیورو میں شکایت کی تھی۔ انہوں نے شکایت میں کہا تھا کہ جن 85 لوگوں کی تقرری کی گئی ہے ان میں زیادہ تر وزیر اعلی اروند کجریوال اور آپ رہنماؤں کے رشتہ دار اور کارکن شامل ہیں۔قوعدوضوابط کو طاق پر رکھ کر مالیوال نے اپنے لوگوں کو ہی مقرر کیا۔
 


Share: